۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
حجت الاسلام سید محمود موسوی ، رئیس ستاد عتبات و عالیات خوزستان

حوزہ / حجت الاسلام موسوی نے کہا: ترقیاتی منصوبوں اور عتباتِ عالیات کی تعمیرِ نو اور ان کی توسیع کو جاری رکھنے کے لیے ہمیں صوبے کے مخیر حضرات کی حمایت اور تعاون کی ضرورت ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی اہواز کی رپورٹ کے مطابق، خوزستان میں عتباتِ عالیات کی تعمیر نو کے ادارہ کے سربراہ حجت الاسلام سید محمود موسوی نے شہر "شادگان" کے لوگوں کے درمیان خطاب کرتے ہوئے کہا: عتباتِ عالیات کی تعمیر نو کا ادارہ کاملاً عوامی ادارہ ہے۔ یہ ادارہ زلزلوں اور سیلابوں سے متاثر ہونے والے لوگوں کی مدد اور اس جیسے دیگر مسائل پر قابو پانے کے لیے بنایا گیا جو کہ مخیر افراد کے تعاون سے اپنی مدد آپ کے تحت کام کر رہا ہے۔ یہ ادارہ کسی بھی قسم کی حکومتی امداد سے ماوراء ہو کر محروم اور کمزور طبقہ افراد کی مدد کر رہا ہے جس میں کرونا جیسی موذی وبا کو کنٹرول کرنے سمیت مستحق اور نادار افراد کی مالی امداد بھی شامل ہے۔

انہوں نے خوزستان میں عتباتِ عالیات کی تعمیر نو کے ادارہ کے رضاکارانہ اور جہادی اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے مزید کہا: خوزستان میں مارچ 2019ء کے سیلاب میں 150 سے زیادہ موکبِ اربعین حسینی کے افراد سیلاب زدگان بالخصوص شادگان کے اطراف میں موجود دیہی علاقوں کی مدد کے لیے روانہ ہوئے اور ان تک امدادی سامان پہنچایا۔

حجۃ الاسلام موسوی نے کہا: عتباتِ عالیات کی تعمیر نو کے اس ادارہ کے میجر پروگرامز میں عراق میں مقاماتِ مقدسہ کی تعمیر نو اور ترقی بالخصوص نجف اشرف میں صحنِ حضرت فاطمۃ الزہراء سلام اللہ علیہا اور کربلای معلی میں صحنِ حضرت زینب سلام اللہ علیہا کی تعمیر و توسیع شامل ہے۔

انہوں نے کہا: اہل بیت عصمت و طہارت علیہم السلام کے چاہنے والوں اور عقیدتمندوں کا تعاون حرمہای مقدس میں توسیع اور ترقیاتی منصوبوں کو آگے بڑھانے کے لیے انتہائی ضروری ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .